پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے جاندار اداکاری کی بدولت سرحد پار بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
احمد علی کی بہترین اداکاری کی وجہ سے بھارتی اداکار وکرم کپاڈیہ نے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پری زاد میں احمد علی نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فواد خان کے ساتھ فلم کپور اینڈ سنز میں کام کرنے کا موقع ملا ہے اور اب میں پرامید ہوں کہ احمد علی کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملے۔
واضح رہے کہ احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم لال کبوتر میں بھی بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
