پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے بہترین انداز میں مکالمہ کیا ہے۔
گزشتہ روز سے جاری ہونے والا سلسلہ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہےجس میں مداحوں کے سوالات اور شاداب خان کے دلچسپ جوابات شامل ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شاداب خان نے اپنے مداحوں کے سوالات کا سیدھا نہیں بلکہ سیاسی جواب پیش کیا جس پر متعدد بار مداحوں نے سوالات کا درست جواب دینے کی گذارش بھی کی تھی۔

شاداب خان سے مداحوں نے ان کے میڑک میں حاصل شدہ نمبروں کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں ہر ہر بار ایک سیاسی بیان جاری کیا۔
ایک بار ان کا جواب تھا کہ بس پاس ہوجاتے تھے وہ بہت ہے جبکہ دوسری مرتبہ انہوں نے بتایا کہ میرے ٹوٹل نمبر 500 سے زیادہ آتے تھے۔

شادی سے متعلق کئے جانے والے سوال کے جواب میں سیاسی مکالمہ کرتے ہوئے انہوں نے جواب میں لکھا ہے کہ ’ویسے میں نے اندازہ لگایا ہے کہ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے کیونکہ سب بہت دلچسپی لے رہے ہیں، سب کاشکریہ‘۔

ایک صارف نے سوال میں شاداب سے ان کی اسکن کیئر روٹین کے حوالے سے پوچھا جس کا جواب کچھ یوں تھا کہ’2 ست 3 دن میں منہ دھونا‘۔

اسکے علاوہ اس پورے سیشن میں کچھ مداح شاداب کو بار بار جواب دینے کے لئے مخاطب کرتے رہے اور شاداب خان بھی انہیں حوصلہ دیتے رہے لیکن آخر میں صارف نے لکھا کہ اب آپ جواب نہیں دینا جس کا جواب ’اوکے‘ میں دیا گیا۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
