Advertisement
Advertisement
Advertisement

ستاروں کے حوالے سے سال 2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

Now Reading:

ستاروں کے حوالے سے سال 2022 آپ کے لیے کیسا رہے گا؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ستاروں کے حوالے سے نیا سال آپ کے لیے کیسا رہے گا۔

ہر نئے سال کے ساتھ لوگوں کو نئی امیدیں ہوتی ہیں کہ یہ سال پچھلے سال کی بنسبت اچھا رہے گا اور لوگ خواہش مند ہوتے ہیں کہ یہ سال ان کے لیے سلامتی اور خوشیوں کا باعث بنے تو آئیے آج ہم آپ کو ماہر علم نجوم کے مطابق بتاتے ہیں کہ یہ سال کون سے ستارے کے لیے کیسا ثابت ہوگا۔

برج حمل: (مارچ 21 تا اپریل 19)

برج حمل میں والے افراد کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آپ اپنی زندگی میں بہتری کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن خود کو ناکام محسوس کریں گے اور یہی وقت مئی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

Advertisement

مئی کے بعد آپ کے اچھے دن شروع ہوں گے اور جو کرنا چاہیں گے اس میں بھی کامیابی ملے گی۔

برج ثور: (20 اپریل تا 20 مئی)

برج ثور والے لوگوں کے لیے یہ سال خوش قسمتی کا سال ہوسکتا ہے جبکہ اس سال آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آنے کے واضح امکانات ہیں لیکن اُپ کو اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے مسلسل محنت جاری رکھنی ہوگی۔

برج جوزا: (21 مئی تا 20 جون)

Advertisement

سال کے آغاز میں تھوڑا محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کو اپنے کام میں غلطیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا آپ کو دھیان سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ سال آپ کے اہلخانہ کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا کیونکہ یہ سال آپ کو اپنے اہلخانہ کے زیادہ قریب کرے گا جبکہ رواں سال موسم گرما آپ کی ذاتی زندگی کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

برج سرطان: (21 جون تا 22 جولائی)

برج سرطان والے لوگوں کو سب سے زیادہ اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، دوسروں کو خود پر فوقیت نہ دیں جبکہ آپ کے جذبات ہی آپ کے لیے طاقت کا سبب ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھئیے: جانیئے 2022 میں کن 5 ستاروں کی قسمت بدلنے والی ہے؟

یہ سال آپ کے لیے زیادہ پریشانیاں پیدا نہیں کرے گا اور اگر آپ نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا تو آپ کے مالی حالات بھی کافی بہتر ہونے کی امید ہے۔

برج اسد: (23 جولاتی تا 22 اگست)

اس ستارے کے حامل افراد کے لیے یہ سال بہترین ثابت ہوگا، ان کی سالوں کی خواہش اس سال پوری ہونے کی توقع ہے جبکہ یہ سال ان کی زندگی میں بہت سے نئے مواقع اور ترقیوں کا باعث ہوسکتا ہے۔

Advertisement

برج سنبلہ: (23 اگست تا 22 ستمبر)

برج سنبلہ والے لوگوں کو اس سال اپنے جذبات کا خیال رکھنے اور خود پر دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ لوگ ہمیشہ دوسروں کے درد کا مرہم بنتے ہیں جبکہ انہیں اس سال کسی قسم کا اچھا سرپرائز ملنے کی توقع ہے۔

برج میزان: (23 ستمبر تا 22 اکتوبر)

اس سال آپ کو اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ آپ کو زندگی میں کیا حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ سال آپ کے لیے ایک خوش قسمت سال ہوگا جبکہ اس سال رشتہ دواج میں منسلک جوڑوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور غیر شادی شدہ افراد کے لیے رشتے آنے کا امکان ہے۔

Advertisement

برج عقرب: (23 اکتوبر تا 21 نومبر)

رواں سال اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر کام آپ کی خواہش کے مطابق ہو تو آپ کو بلاوجہ کسی بحث یا لڑائی کا حصہ نہ بننے کی ضرورت ہے۔

برج عقرب کے حامل افراد ضرروت سے زیادہ شدت پسندی کے حامل ہوتے ہیں جو آپ کو ہمیشہ فائدہ بھی پہنچاتی ہے لیکن اکثر اوقات نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

برج قوس: (22 نومبر سے 21 دسمبر)

Advertisement

آپ کے لیے یہ سال اچھا ثابت ہوسکتا ہے لیکن سال کے درمیان میں کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن ان سے بھی جلد چھٹکار حاصل ہوجائے گا۔

برج جدی: (22 دسمبر تا 19 جنوری)

ضروری نہیں کہ آپ کے فیصلہ ہمیشہ درست ثابت ہوں، اس لیے اس سال محتاط رہنے کی ضرروت ہے۔ اگر آپ سنبھل کر قدم اٹھاتے ہیں تو یہ سال آپ کے لیے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے۔

برج دلو: (20 جنوری تا 18 فروری)

Advertisement

چونکہ آپ لوگ باغی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور ناانصافی کے خلاف لڑنا خوب جانتے ہیں لہذا اس سال آپ کو ضرورت ہے کہ اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ سوچیں بجائے اس کے کہ دوسروں کی فکر آپ کو ستاتی رہے۔

اس سال آپ کو اپنی ذاتی زندگی پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی جبکہ یہ سال آپ کے لیے محبت اور مالی لحاظ سے بھی اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

برج حوت: (19 فروری تا 20 مارچ)

اس برج کے حامل افراد ذرا جذباتی قسم کے ہوتے ہیں جبکہ یہی انداز آپ کو مشکل میں بھی ڈال سکتا ہے لیکن امسال امید ہے کہ آپ اپنی پریشانیوں پر قابو پالیں گے اور مشکلات کے حل کے لیے خوش کرشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر