کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی کی شخصیت کے بارے میں صحیح معنوں میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کوان کی مسکراہٹ دیکھنی چاہئے، اگر کوئی انسان کھل کر ہنستا ہے اور اپنے موتیوں جیسے دانتوں کی نمائش کرتا ہے تو اس کا پہلا تاثر اچھا پڑتا ہے لیکن اگر کوئی منہ بند کرکے ہنستا ہے یا اس کے منہ سے بُو آتی ہے تو پہلا تاثر خراب ہو جاتا ہے۔
تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو شوگر کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

امریکا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دانت برش کرنا انسانی صحت کے لیے اچھا ہےجبکہ وہ لوگ جو دانت برش نہیں کرتے اُن کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہے جبکہ پیٹ کا کینسر بھی اسی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

یہاں یہ با ت بھی جاننا بے حد ضروری ہے کہ اگر آپ دن میں دو سے زیادہ مرتبہ دانت برش کرتے ہیں اور چار منٹ سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ، تو اس سے آپ کے دانتوں پر موجود اس قدرتی تہہ کو نقصان پہنچتا ہے جو دانتوں کی حفاظت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
