
آسٹریلوی کھلاڑی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بان لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 182 پش اپس لگا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈینیئل اسکالی نے ایک گھنٹے میں کسی بھی مرد کی جانب سے سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک میں دوبارہ اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے پچھلے برس 6 اگست 2021 کو بھی ایک مخصوص پوزیشن میں ساڑھے 9 گھنٹے تک پش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
اسکالی نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر جاراڈ ینگ کے مقابلے میں 100 پش اپس زیادہ لگائے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد اسکالی نے کہا کہ 12 سال کی عمر میں ان کا بازو ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد ان کا ذہن جسم کو مستقل یہ سگنل بھیجتا ہے کہ بازو میں درد ہو رہا ہے لیکن حقیقت میں درد نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News