Advertisement
Advertisement
Advertisement

قسمت ہوئی مہربان: ایک ہی گیم کے 3 لاٹری ٹکٹ خریدنے کے بعد کیا ہوا، تفصیلات جانئیے

Now Reading:

قسمت ہوئی مہربان: ایک ہی گیم کے 3 لاٹری ٹکٹ خریدنے کے بعد کیا ہوا، تفصیلات جانئیے

جب قسمت ہو جائے مہربان تو کیا ہی بات، ایسے ہی قسمت ایک امریکی فیملی پر مہربان ہو گئی۔

امریکی خاندان کے تین افراد ایک ہی لاٹری ڈرا سے 41 لاکھ جیت گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق میری لینڈ کے ایک خاندان کے تین افراد نے لاٹری خریدی اور تینوں ہی لوگ جیت گئے۔

 تاہم لاٹری سے حاصل ہونے والی رقم $50,000 جو تقریباً 41 لاکھ بنتی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ لاٹری گیمز سراسر قسمت پر مبنی ہیں  جس کی قسمت اچھی جیت اُس ہی کی پکی ہوتی۔

Advertisement

61 سالہ شخص نے 13 اکتوبر کو ہیمپسٹڈ میں ایک ڈالر (82 روپے) کا لاٹری کا ٹکٹ خریدا، اس کے فوراً بعد، اس کی 28 سالہ بیٹی اور 31 سالہ بیٹے نے بھی لاٹری ٹکٹ خریدے اورتینوں ہی جیت گئے۔

 لیکن ان میں سے کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ لاٹری کے ٹکٹ ان سب لوگوں کے لیے اتنے اچھےثابت ہوگے۔

 تینوں ٹکٹوں کے نمبر 5-3-8-3-4 13 تھے۔ میری لینڈ لاٹری حکام نے بتایا کہ ان میں سے ایک اپنا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ دو سرمایہ کاری کریں گے۔

اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔

شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے شخص ہیں۔

انھوں نے ایک لمبے عرصے میں پوری رقم کی جگہ ایک ہی وقت میں 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم کا انتخاب کیا۔

Advertisement

ایک بیان کے مطابق شین مسلر نے بتایا تھا کہ میگا ملینز ڈرا کی شب ان کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

شین مسلر نے کہا تھا کہ جیت کی اس رقم سے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شین مسلر نے مزید کہا تھا کہ میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کر سکوں گا، اپنے گھر کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کر سکوں گا۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر