
باغبانی ایک بہترین مشغلہ ہے جو نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ اسے اختیار کر کے آپ بہت سے پھول اور سبزیاں اپنے گھر میں اگا بھی سکتے ہیں۔
لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھر کے گارڈن میں پھول اگانا چاہتی ہے تو کچھ صرف وہاں آرام کرنے اور شام کی چائے پینے بیٹھتے ہیں۔
دیکھا گیا ہے کہ اکثر گھروں میں گارڈن تو ہوتا ہے لیکن وہاں پر موجود زمین یا کھاد اتنی زرخیز نہیں ہوتی کہ اگر اس میں کوئی بیج بویا جائے تو وہ اگتا نہیں ہے۔
جبکہ لوگوں کی اکثریت یہ چاہتی ہے کہ ان کا گارڈن پھولوں سے ہمیشہ سجا رہے اور ساتھ ہی ان میں انواع اقسام کی سبزیاں بھی اگائی جائیں۔
اگر آپ کا تعلق بھی ایسے افراد سے جن کے گھر میں باغیچہ موجود ہے تو آج آپ کو ایک ایسی ٹپ بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے لیے حیرت کا باعث ہوگی۔
اس کے لیے آپ کو ایک انڈے کی ضرورت ہے جی ہاں! کیا آپ نے کبھی انڈا مٹی کے اندر دبانے کے بارے میں سنا ہے یا اس کا تجربہ کیا ہے؟ ہوسکتا ہے ایسا آپ پہلی بار سن رہے ہوں لیکن انڈا مٹی کے اندر دبانے سے ایسا فائدہ حاصل ہوگا جسے دیکھ کر آپ بے حد مسرت محسوس کریں گے۔
کسی بھی برتن کو 2 انچ مٹی سے بھریں۔ پھر اس کے اندر ایک انڈا رکھیں اور مٹی سے ڈھانپ دیں۔ ۔انڈا جب اس گملے میں خود بخود سڑ جائے گا تو وہ مٹی کو قدرتی طور پر ذرخیز بنا دے گا۔ اس طرح آپ انتہائی آسانی کے ساتھ اس میں کچھ بھی اُگا سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News