دورانِ پرواز مسافروں کے سامنے اچانک ’سانپ‘ نکل آیا

Now Reading:

دورانِ پرواز مسافروں کے سامنے اچانک ’سانپ‘ نکل آیا

دورانِ پرواز مسافروں کے سامنے اچانک ’سانپ‘ نکل آیا

تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز میں اچانک سانپ مسافروں کے سامنے نکل کر آگیا، جس کے باعث سب خوفزدہ ہوگئے۔

تھائی ایئر ایشیا کی پرواز ، جو بنکاک سے فوکٹ جا رہی تھی، میں اچانک دوران پرواز اوور ہیڈ کیبن میں سانپ رینگتا ہوا نمودار ہوا۔

حال ہی میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے اور اس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلائٹ انٹیننڈنٹ پہلے سانپ کو بوتل میں بند کرنے کی کوشش کرتا ہےتاہم چند ناکام کوششوں کے بعد وہ کپڑے کا تھیلا لایا اور اس کے اندر سانپ کو دھکیل کر قابو کر لیا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے فوکٹ میں اترنے سے پہلے ہی عملے کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

Advertisement

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام

اگلی خبر