Synopsis
بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا بھی مشکل ہوگیا

کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔
گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی۔
مزکورہ پٹیشن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ جہاں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہوں تو وہاں کرکٹ پر کروڑوں روپے خرچ نہیں کیے جاسکتے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے دیگر میچز منسوخ کرکے اسے فوری واپس بلانے کا حکم دیا جائے جبکہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے کرکٹ ٹیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
سینئر سول جج رائے افضال کھرل نے پٹیشن سماعت کے لیے سول جج ابرار علی کو تفویض کردی جنہوں نے پی سی بی حکام کو 20 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا بھی مشکل ہوگیا۔
پاکستانی ٹیم کو نہ صرف شکست کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور کپتان سرفراز احمد کی جماہیوں نے بھی شائقین کرکٹ کے غصے کو مزید ہوا دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News