Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون سے بدتمیزی،افغان فاسٹ بولرآفتاب عالم پر پابندی عائد

Now Reading:

خاتون سے بدتمیزی،افغان فاسٹ بولرآفتاب عالم پر پابندی عائد

 افغان کرکٹ بورڈ نے رواں ورلڈ کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق26سالہ آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی افغان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی تحقیقات  میں ان پر الزام ثابت ہو نے کے بعد لگائی گئی  ہے۔

آفتاب عالم پر ورلڈ کپ کے دوران ساؤتھمپٹن میں ٹیم کے ہوٹل میں ایک خاتون مہمان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کی بدتمیزی کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27جون کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ غیرمعمولی حالات کے سبب آفتاب عالم کو افغانستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے دستبردار کرا لیا گیا ہے اور انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

اس کے بعد آفتاب عالم کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری انکوائری کی تھی اور اس کی روشنی میں گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں ان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

فاسٹ باؤلر ایک سال تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اور اس عرصے کے لیے وہ اپنے کنٹریکٹ سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر