
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح پرانگلنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اوراعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز میں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح انگلش کرکٹ ٹیم نے پیر کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کی۔
کپتان اوئن مورگن الیون سے ملاقات میں وزیراعظم تھریسامے نے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دی اور بین سٹوکس سمیت کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور کہا کہ تاریخی جیت سے عوام کا کرکٹ جیسے ہردلعزیز کھیل سے تعلق اور زیادہ مضبوط ہو گیا ہے، آخر میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا دور بھی چلا۔
دوسری جانب شائقین کی بھی بڑی تعداد بھی ہیروز کی جھلک دیکھنے کے لئے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News