امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز پر آل انگلینڈ کلب کی جانب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آل انگلینڈ کلب نے معروف کھلاڑی سرینا ولیمز پرومبلڈن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے پریکٹس کے دوران کورٹ خراب کرنے کی پاداش میں دس ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ چھ مرتبہ ومبلڈن چمپئین شپ جیتنے والی 37 سالہ کھلاڑی نے پیر کو اسپینش کھلاڑی کارلا سوراز کو شکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اطالوی کھلاڑی فیبیو فوگننی پر بھی تین ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد کہا تھا کہ ومبلڈن کو بم سے اڑادینا چاہیئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
