تین روز سے جاری رہنے والا شندور پولو میلہ چترال کی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں پولو کے فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے گلگت بلتستان کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کے ٹرافی اپنے نام کی ۔
میلے میں ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پولو کے شائقین نے بہترین کھیل پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی ۔
میلے کے دوران فوڈ اسٹالز اور دیگر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیئے گئے جبکہ پیرا ٹروپرز نے آسمان سے زمین پر اترنے کا عملی مظاہرہ کرکے میلے کی شان بڑھائی۔
فائنل میچ کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے روایتی دھنوں پر رقص کر کے ماحول کو گرما دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
