
کرکٹ کے عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےسیاسی مداخلت پرزمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق زمبابوے آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتا، آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو جمہوری انداز میں نہ چلانے پر معطل کردیا ہے ۔
لندن میں آئی سی سی اجلاس ختم ہوگیا ،اعلامیے کے مطابق آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر کپتانی کی معطلی ختم کردی جبکے سلو اوور ریٹ پر تمام کھلاڑیوں کو یکساں جرمانہ ہوگا ۔
چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کبھی معمولی چیزوں پر ایسے اقدامات نہیں کرتی، زمبابوے گورنمنٹ کی بے جا مداخلت کی بنا پررکنیت معطل کی گئی ہیں ۔
چیئرمین آئی سی سی نے مزید کہا کہ زمبابوے کو اگر کرکٹ جاری رکھنی ہے تو حکومتی مداخلت سے دور رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News