انگلینڈ نے آئرلینڈ کو واحد ٹیسٹ میچ میں ایک سو تینتالیس رنز سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطا بق لارڈز ٹیسٹ میں انگلش بولرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث آئرلینڈ کی پوری ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ انگلینڈ نے ٹیسٹ 143 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303رنز بنانے میں کامیاب رہی اور آئرلینڈ کو میچ میں فتح کے لیے 182رنز کا نسبتاً آسان ہدف دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور سٹورٹ براڈ نےعمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ، کرس ووکس نے چھ وکٹیں اورسٹورٹ براڈ نےچار وکٹیں حاصل کیں۔
آئرلینڈ کی جانب سے ایڈیئر اور تھامسن نے تین، تین جبکہ رینکن نےدو وکٹیں حاصل کیں ۔
واضح رہے اس سے قبل پہلی اننگ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو پچاسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔
پہلی اننگ میں آئرلینڈ نے دو سو سات رنز بنا کرایک سوبائیس رنز کی لیڈ دی تو انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگ میں کم بیک کرتے ہوئے تین سو تین رنز بنا کر ایک سو بیاسی رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
