
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں فینز کی دلچسپی بڑھانے کے لئے نئے قانون متعارف کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے قوانین یکم اگست سے ایشیز ٹیسٹ سیریز کے دوران لاگو ہوں گے۔
نئے قانون کے مطابق کھلاڑیوں کی شرٹ پر نام اور نمبر بھی لکھا جائے گا اس کے علاوہ میچ کے دوران کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں متبادل کھلاڑی بھی میدان میں اتارا جاسکے گا۔
سلو اوور ریٹ پر صرف کپتان پر پابندی نہیں لگے گی بلکہ پوری ٹیم کو یکساں سزا ملے گی، ٹیم فی اورر دو پوائنٹس سے بھی محروم کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News