سرینا ولیمز کا آٹھویں مرتبہ ومبلڈن چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا ۔رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز کا فائنل امریکی ٹینس اسٹا رسرینا ولیمزاور رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کے درمیان کھیلا گیا ۔ سرینا ولیمز اور سیمونا ہالپ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ صرف 56 منٹ تک ہی چل سکا۔
رومانوی اسٹار سمونا ہالپ نے امریکی اسٹار اور سات مرتبہ ومبلڈن چیپئین سرینا ولیمز کو 6-2, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

اس موقع پر سیمونا ہالپ کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ میں ایک مرتبہ ومبلڈن تورنامنٹ جیتنے کے بعد ہمیشہ کے لیےاس کلب کی رکن بن جاوں۔ کھیل شروع ہونے سے پہلے میں کافی نروس تھی۔
میں 10 سال کی تھی تو میری ماں نے کہا تھا کہ تم نے اگر کچھ کرنا ہے تو ایک مرتبہ ومبلڈن کا فائنل کھیلنا اور جیتنا ہے ۔
دوسری جانب سرینا ولیمز نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اپنے مخالف کے سامنے بہترین کھیل نہ کھیل سکی اور کھیل کے دوران کچھ غلطیوں کی وجہ سے وہ آٹھویں مرتبہ چیمپئین شپ اپنے نام نہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ ہالپ نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ سرینا ولیمز کو سات مرتبہ ومبلڈن اوپن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News