ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی ۔
ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش کے باعث میچ رک جانے تک 46.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔
آج ریزرو ڈے پر دوبارہ میچ شروع ہو اتو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز کا اضافہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر نے 22 رنز پہ دھونی کے ہاتھوں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان کین ولیمسن نے67 جبکہ ہینری نکلز نے 28 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 3 جبکہ ہاردیک پانڈیا،جسپریت بمراہ، رویندرا جدیجا اور یوزویندرا چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی جب تیسرے اوور میں 5 کے مجموعی اسکور پر ہی روہت شرما ، ویرات کوہلی اور کے ایل راہل ایک ایک رن بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد وقفے قفے سے وکٹ گرتی رہیں تاہم دھونی اور جدیجا ساتویں وکٹ پر 116 رنز کی شراکت قائم کر کے بھارت کو جیت کے کچھ قریب تو لے آئے مگر 77 رنز کے انفرادی اسکور پر جدیجا ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے اور اس کے بعد دھونی بھی50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 ، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 2،2 جبکہ جمی نیشم اور کیلم فرگیوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
