
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں باکسنگ کا کھیل ایک اور جان لے گیا،ایک ہفتے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق روس کے بعد ارجنٹائن کا23 سالہ ہوگو سینٹلن باکسرفائٹ کے دوران لگنی والی چوٹیں نہ سہ سکا اوردوران فائٹ ہلاک ہوگیا۔
ڈاکٹرکے مطابق 23 سالہ باکسر چھ دن تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ان کے گردے یکے بعد دیگرے ناکارہ ہو گئے اور کوما سے واپس نہ آ سکے،اس دوران دماغ کی سرجری کرنے کے دوران انہی دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گئے۔
ورلڈ باکسنگ کونسل نے ہوگو سینٹلن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے باکسنگ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
واضح رہےکہ دو روز پہلے بھی روسی باکسر مکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News