
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کو یہ اعزار کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بہترین کپتانی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ رآف دی ایئر ایوارڈ کے لیے کین ولیمسن کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بین اسٹوکس کا تعلق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News