گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ٹورنامنٹ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیئے گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے گئے ہیں ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، اور عمر اکمل شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی یہ لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جائے گی جسکا فائنل 11 اگست کو شیڈول کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی اس لیگ میں شاہد آفریدی بھی شرکت کر رہے ہیں لیکن پی سی بی کی جانب سے انھیں این او سی کی ضرورت نہیں ہے ۔
اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز دوسری لیگ میں شرکت کریں گے یا نہیں اسکا فیصلہ بھی بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
