
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے سب سے بڑے حریف اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بیس گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئس اسٹار نے سیمی فائنل میں اسپینش حریف کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے فتح حاصل کی۔
اتوار 14 جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک، سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہو گا۔
دونوں کھلاڑیوں کے مابین اب تک 47 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 22 میں فیڈرر اور 25 میں جوکووچ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ البتہ آخری دس مقابلوں میں سے آٹھ مقابلے جوکووچ نے جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ روجر فیڈرر نےریکارڈ 12ویں مرتبہ ومبلڈن کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔اس سے قبل وہ ریکارڈ آٹھ مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں ۔
اس کے علاوہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News