Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

Now Reading:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   ( آئی سی سی )  نےکرکٹ قوانین میں ایک اور تبدیلی کا فیصلہ  کر لیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   نےکرکٹ قوانین میں ایک اور تبدیلی کا فیصلہ  کرتے ہوئے فرنٹ فٹ نو بال  جانچنے کا اختیار فیلڈ آفیشلز  کے بجائے تھرڈ امپائر کو دے دیاہے ۔

فیصلے کے مطابق    فرنٹ فٹ نو بال کا فیصلہ اب فیلڈ آفیشل کے بجائے تھرڈ امپائر کے پاس ہوگا، کسی بھی ڈلیوری کے چند سیکنڈ کے اندر ہی ٹی وی امپائر کو نشریاتی ادارہ فوٹیج بھیج دے گا۔ اگر باؤلر کا پاؤں کریز سے باہر ہوا تو وہ فوری طور پر فیلڈ امپائر کو آگاہ کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر کے حکم کے بغیر فرنٹ فٹ نوبال نہیں دے سکے گا،لیکن اگر کیمرے دستیاب نہیں ہوں تو فیصلہ آن فیلڈ امپائرکریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  ون ڈے سیریز میں  نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔

Advertisement

آئی سی سی امپائرز اینڈ ریفریز منیجر ایڈرائن گرفتھ نے اس حوالے سے کہاکہ فی الحال اس نئے طریقہ کار کی آزمائش ہو رہی ہے، سیریز کے اختتام پر نتائج کرکٹ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو جائزہ لے کر مستقبل میں عملدرآمد کے حوالے سے اپنی رائے دے گی۔

واضح  رہے کہ  رواں برس فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈم ووجس  کو  7 رنز پر  امپائر رچرڈ النگورتھ نے ناٹ آؤٹ قرار دیاتھا  ،   ری پلیز میں صاف دکھائی دیا کہ نوبال کی کال غلط تھی، بعد میں ووجس نے 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر