
قومی ٹیم کےدوکھلاڑی فخرزمان اورشاہین شاہ آفریدی آن فٹ ہونےکے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئےجبکہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی گزشتہ روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شاہین آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث کیمپ سے باہر ہوئے ہیں۔
جبکہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ،جس کے باعث فخر زمان نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا، گزشتہ روز ان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا تھا جو پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہوگئی ہے۔ پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پری سیزن کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس کی نگرانی سابق کپتان مصباح الحق کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں۔کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی زیرِ نگرانی کھلاڑی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ اظہر علی اور شاداب خان نے کیمپ جوائن کرلیا تھا۔
قومی کرکٹرز نے صبح رننگ کرکے خوب کسرت کی جبکہ شام میں جم ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوا، کھلاڑی سائیکلنگ مشین میں بھی سرگرم رہے اور وزن اٹھا کر زورِ بازووں آزمایا گیا اور ٹانگوں کو بھی کسرت سے خوب مضبوط کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News