
مسلمانوں سے بغض کی ایک اور بھارتی مثال سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت مسلم دشمنی میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ بھارت نےنئی دہلی میں واقع فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بدل کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھا جائے گا۔نام تبدیل کرنے کی تقریب 12ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے نام سے منسوب روڈ پر واقع فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام ایک مسلمان حکمران کے نام پر رکھا گیا تھا۔
یہ اسٹیڈیم 1883 میں قائم کیا گیا تھا اور بھارت میں اب تک صحیح حالت میں موجود دوسرا پرانا ترین اسٹیڈیم ہے۔
فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News