
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نے اپنے کریئر کے دوران 124 ٹیسٹ ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور انہوں نے آج کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔
اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں کہ جس نے سفر کو کامیاب بنایا، تمام ساتھیوں اور بورڈ کا بھی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے تعاون کیا اور ساتھ میں اصلاح بھی کی‘‘۔
🔝 The most ODI hundreds by a South African
💯💯💯 The only Test triple hundred by a South African
🔟 One of 10 players to top the @MRFWorldwide Test & ODI Batting Rankings simultaneously
⚡ The fastest to 2000, 3000, 4000, 5000, 6000, and 7000 ODI runsAdvertisementThank you, @amlahash 👏 pic.twitter.com/JrkZWbp1PU
— ICC (@ICC) August 8, 2019
ہاشم آملہ نے 28 نومبر 2004 کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 124 ٹیسٹ میچز میں 46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بنائے جن میں 28 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 311 رنز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News