Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

Now Reading:

حسن علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
Hassan Ali Nikkah

پاکستانی کرکٹر حسن علی بھارتی دوشیزہ سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی نے سامعہ آرزو کو اپنا ہم سفر بنا لیا۔

پاکستانی کرکٹرحسن علی اورسامعہ آرزوکے نکاح کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔

نکاح کی تقریب میں حسن علی نے بلیک شیروانی اور سرخ رنگ کا کلہ پہن رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے قومی کرکٹرشاداب خان دبئی پہنچے جبکہ حسن علی کے دوست ،فیملی کے افراد اور رشتےداروں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

اس موقع پر حسن علی کا کہنا ہے کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

حسن علی اور سامعہ آرزو کا ولیمہ کل دبئی میں ہی ہوگا اور دلہن کی رخصتی اکتوبرمیں ہوگی،پاکستان آمد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی دعوت ولیمہ کی گرینڈ تقریب کی جائے گی۔

واضح رہے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر حسن علی کا اپنےنکاح سے ایک دن پہلےاپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

حسن علی  نے اپنی ہونیوالی دُلہن کے ساتھ دبئی میں برج خلیفہ کے سامنے فوٹوشوٹ کروایا،اس کے ساتھ ساتھ حسن علی نےاپنے دوستوں کے ہمراہ دبئی کے ہی صحرا میں وکٹ لینے کے اپنے مشہوراسٹائل سے بھی تصاویر بنوائیں تھی۔

اس مو قع پرحسن علی کے دوست کرکٹرشاداب خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے جبکہ پروفیشنل فو ٹو گرافر کی جا نب سے کھینچی گئی ان تصاویر سوشل میڈیا پربھی اپ لو ڈ کر دیا گیا ہے جوکہ بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر حسن علی اپنے نکاح کی تقریب میں مرکز نگاہ  بننے کے لئے حسن علی نے لاہور میں سیلون کا رخ کیا تھا، حسن علی نے سلون سے فیشل اور کٹنگ کروائی۔ بولنگ میں جرنیٹر سٹائل سے شہرت پانے والے فاسٹ بولر نے نکاح کا نیا ہیئر سٹائل بنوایا اور نکاح کی تقریب کے لیے حسن علی دبئی روانہ ہو گئےتھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر