
سابق بھارتی کرکٹر چندر شیکھرنے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق57 سالہ بھارتی کرکٹر چندر شیکھر گزشتہ روز اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندر شیکھر نے مالی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی جبکہ مزید تفصیلات کے لئے پوسٹم مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ اوپننگ بلے باز چندرشیکھر نے 1988-90 کے دوران سات ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News