Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈویلمپنٹ اسکواڈ کی کپتانی مفید تجربہ ہے، جویرا خان

Now Reading:

آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈویلمپنٹ اسکواڈ کی کپتانی مفید تجربہ ہے، جویرا خان
jaweria khan o icc women global squad

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر کھلاڑی جویریہ خان نے آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈویلمپنٹ اسکواڈ کی کپتانی کو مفید تجربہ قرار دیا ہے۔

جویریہ خان آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈویلمپنٹ اسکواڈ کی کپتان اور مینٹور تھیں۔

جویریہ خان نے سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں ان کی سرے اسٹارز کے خلاف 59 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز نمایاں ہے جبکہ سرے اسٹارز کے خلاف دوسرے میچ میں 35 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور انہوں نے اسی میچ میں 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا تھا۔

اس موقع پر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ مختلف کنڈیشنز میں جا کر ایک نئی ٹیم کی قیادت کرنابہترین تجربہ رہا جبکہ اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

جویریہ خان نےکہا کہ ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کرنا آسان نہیں تھا، اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز سیریز کے آغاز سے محض ایک روز قبل اکٹھی ہوئی تھیں تاہم ٹیم منیجمنٹ کی مدد سے جلد ہی تمام کھلاڑی ایک پیج پر آچکی تھیں۔

Advertisement

جویریہ خان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند مہینوں میں قومی اور بین االاقوامی سطح پر بہت کرکٹ کھیلنی ہے جس کی تیاری کا آغاز کردیا ہے، امید ہے انگلینڈ سے حاصل ہونے والا تجربہ مفید رہے گا۔

جویریہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منیجمنٹ قومی خواتین کرکٹ کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتی ہے جس کی ایک مثال ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹرینرز اور کوچز کی موجودگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر