
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہونڈراس میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اولمپیا اور موٹگوواکلبز کے حامی شائقین کے درمیان پیش آیا۔
اسپتال ترجمان جولیتھ کے مطابق 7افراد کوداخل کیاگیاتھا۔ جس میں سے 3 کی موت واقع ہوچکی تھی، جبکہ 4افراد کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کا آغازموٹگووا کے پلیئرز کو لانے والی بس پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا، کلب کے صدر پیڈرو ایٹالا کے مطابق3 پلیئرز بھی زخمی ہوئے ہیں، اولمپیا کلب کے چیف رافیل ویلیڈا کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعہ بدقسمتی ہے، اس واقعے کے بعد نیشنل فٹبال لیگ کا میچ معطل کردیاگیا۔
دوسری جانب ذخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News