
گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو فکسنگ کی آفرکیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں کھیلے جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں قومی کرکٹرعمر اکمل پرسابق پاکستانی کھلاڑی منصوراخترکی جانب سے میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی۔
زرائع کے مطا بق فکسکنگ کی پیشکش کرنے والوں میں بھارتی شہری کرش بھی شامل ہے۔
پاکستانی کھلاڑی عمراکمل نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اورمنتظمین کو اس سازش سے آگاہ کردیا۔
آئی سی سی نے پلیئر کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ایک بھارتی بکی بھی لیگ میں سرگرم ہے۔
جبکہ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ گلوبل ٹی 20 لیگ سے پی سی بی کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی منظوری کے بعد کرکٹرز کو این او سی دیتا ہے۔
واضح رہے کہ گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شریک ہیں جن میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شاداب خان،محمد نواز،شعیب ملک اورعمراکمل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News