Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری، سینئر کھلاڑی نظر انداز

Now Reading:

پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری، سینئر کھلاڑی نظر انداز
PCB announces central contract

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سیزن 2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا ہے تاہم اس میں دو سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 20-2019 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس میں کپتان سرفرازاحمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

 کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان خان شنواری شامل ہیں ۔

پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ سال سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے ۔

نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں، ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے۔

ایم ڈی پی سی بی نےمزید کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر