
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نےسنچریوں کے ریکارڈ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 11 سنچریاں بنانے کے لیے 82 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے 71 ویں اننگز میں سینچری اسکور کی ہے اور یہ بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری رہی ہے۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں فخر زمان اور امام الحق نے تہتر رنز کا محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے بعد مڈل آرڈر میں بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالا اور سینچری کی بدولت ٹیم کا اسکو ر پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پانچ رنز پر پہنچایا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے جانے والے 306 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 46.5 اوورز میں 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جے سوریا 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News