سارک اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد بلال اوراسجد اقبال نے کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں سار ک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد بلال نے بنگلہ دیش کے نظام احمد کو شکست دے دی۔
میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی نظام احمد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کرلی۔
جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال بھی ابتدائی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے نیپالی کیوئسٹ اے ایم شریستھا کو با آسانی 4-0 فریمز سے شکست فاش سے دوچار کیا۔
واضح رہے کہ سارک سنوکر چیمپئن شپ اتوارسے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو ئی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لیا تھا ، جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل تھے۔
چیمپئن شپ میں دو رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد بلال اوراسجد اقبال نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
