کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو نےیو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، ٹائٹل مقابلے میں ریکارڈ ہولڈر سرینا ولیمز کو کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا ڈریسکو کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔
نیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز اور کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا اینڈریسکو مد مقابل تھیں ۔
بیانکانے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا، پہلے سیٹ میں سرینا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں سرینا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن بیانکا نے یہ سیٹ بھی 5-7 کے اسکور سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ، وہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئیں ۔
فائنل میں سابق عالمی چیمپئن سریناولیمس کوزیر کردیا ۔۔فاتح کھلاڑی کا کہنا ہےچیمپئن بننے کیلئےسخت محنت کی۔۔مینزسنگلزکافائنل آج رافیل نڈال اورروسی کھلاڑی کےدرمیان کھیلاجائے گا۔
کینیڈین وزیراعظم نے بیانکا کو تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو بیانکا پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
