
انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے معرکے میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں 85 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرےمیچ میں افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث 46 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
افغانستان نے مقررہ 46 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عامر علی اور فہد منیر نے 3،3 وکٹیں حاصل کی ۔
163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
افغانستان کے شفیق اللہ غفاری کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا میچ 7 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News