قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ نئے ڈومیسٹک سسٹم سے قومی کرکٹ میں بہتری آئے گی۔
قائد اعظم ٹرافی کے آغاز سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیا ڈومیسٹک سسٹم پی سی بی کی جانب سے سامنے آیا ہے ،نئے سسٹم سے قومی کرکٹ میں بہت بہتری آئے گی ۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو وقت دینا ہوگا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں جو کرکٹ ہے وہ ٹیسٹ ہی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے ، اس میں 5 دن تک کھیلنا پڑتا ہے۔قائد اعظم ٹرافی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مصباح اور وقار یونس سے اچھے تعلقات رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
کپتانی سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کپتان ان کا کیا مستقبل ہے اس کا انہیں علم نہیں، کپتان کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیےآئی سی سی کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ۔
واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس کے لیےٹیموں نے جم کر پریکٹس کی ہے۔ سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی کپتانی کررہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
