
قومی کرکٹر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے34 سالہ فاسٹ بالر وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت تک کے لیے ٹیسٹ میچ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔
کینیڈامیں 20 T لیگ کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ وہ ون ڈے، ٹی ٹوٹنی کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔
محدود اوورز کی کرکٹ سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا، جبکہ خود کو طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، واپس آجاؤنگا ۔
قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیے کی کرکٹ جاری رکھوں
آج پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ساتھ قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں ۔
وہاب ریاض نے اپنے دس سالہ ٹیسٹ کیریئر میں 27 میچوں میں 83 وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹیسٹ میچ میں ان کی باولنگ کی بہترین کاکردگی ایک اننگ میں 63 5/ ہے ۔
لیفٹ آرم فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2010 میں انگلینڈ میں کیا جبکہ آخری بار سب سے طویل فارمیٹ کا کھیل 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ فاسٹ بالر وہاب ریاض سے قبل 27 سالہ محمد عامر نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News