Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا خوش قسمتی کی بات ہے، سرفراز احمد

Now Reading:

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا خوش قسمتی کی بات ہے، سرفراز احمد
Safaraz Ahmed Press Conference

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا  اور اپنے ہوم گراؤنڈ میں ٹیم کی قیادت کرنا خوش قسمتی کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے محنت کی، شائقین کرکٹ کھیل سے بھرپورلطف اندوز ہوں گے۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں کپتان کی حیثیت سے میری پہلی سیریزہوگی، کوشش ہوگی ٹیم میں پانچویں نمبرپربیٹنگ کروں۔

سرفرازاحمد نے یہ بھی کہا کہ کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں کرکٹ کھیلنا خوش قسمتی کی بات ہے، کراچی کے کراؤڈ نے ہمیشہ کرکٹ کوسپورٹ کیا ہے۔

سرفرازاحمد نے کانفرنس میں امید ظاہر کی کہ وہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو مایوس نہیں کریں گے،انھوں نے کہا کہ مصباح الحق نے کافی اعتماد دیا ہے جبکہ بابراعظم بھی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے۔

Advertisement

کپتان سرفرازکا کہنا تھا کہ ٹیم میں محمد رضوان کا اپنا رول ہے اورمیرا الگ رول ہے، یہ بورڈ کا فیصلہ ہے کہ کتنی سیریز کے لئے کپتان رکھتے ہیں۔

سرفراز احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمراکمل ابھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ عابد علی ٹیم کاحصہ ہے،جہاں ضرورت ہو وہاں استعمال کریں گے۔

کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بیسٹ پاسیبل ٹیم  میدان میں اتاریں گے، سری لنکا سے اچھا مقابلہ ہوگا۔

اس موقع پرسری لنکن کپتان لہیرو تھریما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاں کہ ہم نے کل ہوٹل میں ان ڈور گیمز کھیلے سیکیورٹی بہترین ہے، سینیئرزنہیں آئے لیکن ہم اپنا سو فیصد دیں گے۔

لہیرو تھریما نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آکر بہت پر جوش ہوں،میں سب  سے کہوں گا کہ پاکستان آئیں اور کھیلیں۔

سری لنکن کپتان لہیرو تھریما نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم ہی مضبوط ہے ،کوئی ایک کھلاڑی  بھی کھیل کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر