
پاکستان کو ورلڈ چيمپئن بنوانے کيلئے ادھار مانگنا پڑا پاکستانی اسنوکر ورلڈ چيمپئن جوڑی نے انکشاف کیا ہے۔
انعام نہ ديں اتنےپيسے تو دے دیں کہ ادھار چکا ديں ، ورلڈ چيمپئن جوڑی اسجد اقبال اور محمد بلال کی وزيراعظم سے اپيل بھی کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر کی چھت نہ ڈلوائی ٹکٹ لے کر ورلد کپ کھیلنے گئے ۔
ورلڈ چيمپئن محمد بلال نے کہاکہ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پیسے نہیں تھے ادھار لے کر گئے۔
ورلڈ چيمپئن اسجد اقبال ورلڈ چيمپئن بننے کيلئے بھارت کو بھی ہرايا ليکن ملک ميں شاباش تک نہ ملي۔
محمدبلال اسپورٹس مين کا کہنا تھا کہ وزيراعظم ہماری کاميابی پر بھی نظر ڈاليں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح نے مصر میں ہونے والی عالمی ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہم وطن محمد سجاد اور اسجد اقبال کو شکست دے کر سنوکر چیمپیئن شپ جیتی تھی۔
خیال رہے کہ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں پاکستان سے تعلق رکھتی تھیں جس میں محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے پاکستان ٹیم ون کو 4-5 کے سکور سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان ون نے ویلز کو چار صفر سے شکست دی تھی اور پاکستان ٹو نے بھی اسی سکور سے آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ جیتی ہے۔ پاکستان نے اس سے پہلے سنہ 2013 میں آئرلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایران کوشکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فاتح ٹیم محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل تھی۔
پاکستان نے دوسری بارورلڈ ٹیم سنوکرچیمپیئن شپ اپنے نام کی ہے۔ اس سے قبل سال 2013 میں پاکستان نے آئرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایران کو ہرایا تھا۔پاکستان کے لیے یہ اعزاز محمد آصف اور محمد سجاد کی جوڑی نے حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News