
سری لنکن کرکٹ بورڈ نےپاکستان میں دوبارہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کو وزیر اعظم ہاؤس سے دورہ پاکستان کے حوالےسے حملے کی وارننگ موصول ہونے کے بعد سری لنکن بورڈ نے حکومت پاکستان سے سیکیورٹی پر تازہ بریفنگ مانگ لی ہے۔
سری لنکن وزیر اعظم آفس کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دورہ پاکستان پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نہایت دانشمندی کے ساتھ پاکستان جانے کا فیصلہ کریں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا نے سیکیورٹی انتظامات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے تاحال رابطہ نہیں کیا،باضابطہ رابطے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا پلان تیارہے۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی سیریز کے لیےتیاریوں میں مصروف ہے۔پی سی بی سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکیورٹی کے عزم کو دہراتا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News