
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے خاموشی توڑدی ، مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
ایک انٹرویومیں سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ جن لوگوں پر بھروسہ کیا وہ اعتماد پر پورا نہیں اترے جس سے میں بہت مایوس ہوا ہوں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کیلئے مصباح الحق اور وسیم اکرم کے نام انہوں نے تجویر کیے اور ان دونوں نے ہی میری مخالفت کردی۔ مصباح الحق اور وسیم اکرم نے میری توقع سے مختلف فیصلے کیے۔
مکی آرتھر نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کا گاڈ فادر قراردیتے ہوئے کہاکہ مصباح بہترین شخصیت کے حامل انسان ہیں،وہ بحیثیت کوچ بہترین کام کریں گے۔
شابق کوچ نے شکوہ کیا کہ انہیں مواقع تو ملے لیکن جواب طلبی بھی خوب ہوئی ،کچھ ایسے سوال تھے جن پر بحث ہوسکتی تھی لیکن جو ہوگیا سو ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News