Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، بسمہ معروف

Now Reading:

بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، بسمہ معروف
Bismah Maroof

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند  بات ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایشین چیمپئن ہے اس سے  مقابلہ سخت ہوگا۔

بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سیریز کا انعقاد بہت ضروری ہے،ہم زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ  ہماری رینکنگ مزید بہتر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں کو ترجیح دی جائے گی  جبکہ سابق کپتان ثنا میر پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ابھی بیک اپ کھلاڑیوں کی کمی ہے،کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کا ڈومیسٹک کرکٹ سے بیک اپ تیار کیا جائے۔ ہمیں اپنی ٹیم میں بہتری لے کر آنی ہے۔

Advertisement

ندا ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ اچھی بات ہے ندا ڈار بگ بیش لیگ کھیلنے گئی ہیں تاہم ملکی کرکٹ کو پہلی ترجیح دینی چاہیئے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نےہمیں مدعو کیا۔ہم پاکستان میں کھیلنے  کے لیےپرجوش ہیں۔

Salma Khatoon

سلمہ خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کے لیےمددگار ثابت ہوگی۔ہم یہ سیریز جیت کر اپنی رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شمار ایشیا کے بہترین ممالک میں ہوتا ہے،امید ہے ویمن سیریز سے دو طرفہ تعلقات میں  بھی بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر