
انٹرڈ سٹرکٹ ہاکی لیگ 2019 کا آغازہوگیا، لیگ کی فاتح ٹیم کوڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچھترہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
سندھ پولیس اورکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2019 کا آغازہوا جس میں سندھ پولیس اور اضلاع کی آٹھ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔
لیگ کی افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی اورڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی شریک ہوئے۔
ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صرف جرائم کی روک تھام نہیں۔ہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہے۔
کے ایچ اے کے صدر جنید علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بدترین صورتحال دیکھ کر ہاکی میں دلچسپی لینا شروع کی۔
سابق اولمپئنز ٹیموں کے مینٹور ہیں جبکہ سندھ پولیس کے مینٹور ڈی آئی جی پی ایڈمین عاصم خان ہیں۔
سندھ پولیس کی جانب سے کرائی جانے والی انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2019 کے تمام میچز کےایچ اے گراؤنڈ میں کھیلے جائینگے جبکہ یہ میچ تیرہ اکتوبرتک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں عمان کو 0-7 سے شکست دے دی تھی۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ڈیوپلمنٹ سکواڈ نے اومان کو چار میچز کی سیریز کے پہلےمعرکے میں صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا تھا ۔
پاکستان کی طرف سے رانا عبدالوحید نے ہیٹرک گول اسکور کی تاہم پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھایا تھا۔ پاکستان کے رانا عبدالوحید نے 3 گول کیے جبکہ رانا سہیل، حماد انجم، رضوان علی اور امجد علی نے ایک ایک گول اسکور کر کے 7 صفر سے میچ اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News