پی سی بی سرفرازکوکپتانی سےبرطرف کرنےکےفیصلےپرنظرثانی کرے،ندیم عمر

پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرکےمالک ندیم عمرنےسرفراز احمد کی قیادت سے برطرفی پرمایوسی کااظہارکرتےہوئےپی سی بی سےفیصلےپردبارہ غورکامطالبہ کیاہے، پاکستان کرکٹ بورڈکےبورڈ آف گورنرزکےسابق رکن کاکہناہےکہ بورڈاس فیصلےپرنظرثانی کرے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ کےروح رواں اورپاکستان کرکٹ بورڈکے بورڈآف گورنرز کےسابق رکن ندیم عمرنےسرفرازاحمدکی قیادت سےبرطرفی پرمایوسی کااظہارکرتےہوئے پی سی بی سےفیصلےپردبارہ غورکرنےکامطالبہ کیاہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرکےمالک ندیم عمرنےاپنےایک ویڈیوپیغام میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈکے فیصلےپرانتہائی حیرت ہوئی کیوں کہ سرفرازاحمدکی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم بنا،مسلسل گیارہ سیریزجیت کرپاکستان کاجھنڈابلندکیاہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ صرف ایک سیریزکی بنیادپرسرفرازاحمدکواس فارمیٹ سےہٹادیناسراسرغلط ہے۔ بورڈکویہ بھی یادرہناچاہیئےکہ سرفرازکی کپتانی میں پاکستان سپر لیگ میں دوبارکوئٹہ رنراپ جبکہ پچھلےسیزن میں چیمپیئین بنی۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈنےسرفرازاحمدکوتینوں فارمیٹ کی کپتانی سےہٹادیاہےجبکہ اظہرعلی ایک بارپھرٹیسٹ فارمیٹ کےکپتان مقررکئےگئےہیں اوربابراعظم کوٹی ٹوئنٹی کی ۔کپتانی سونپی گئی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News