روس نے سوکا ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجالیا
روس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں پولینڈ کو2-3سے شکست دے کرسوکا ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
تفصیلات کے مطابق یونان کے شہر کریٹ کے دی لیثرلیگز اسٹیڈیم پرکھیلے گئےمقابلوں میں رمضانوف نے 12ویں اور13ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ پولش ٹیم نے 23ویں اور29ویں منٹ میں 2گول بنائےلیکن مقررہ وقت میں وہ روس کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہے دوسری جانب میزبان یونان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں مولدوا کو 1-2سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے سینے پر سجایا۔
سوکا ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان کو لارڈ شہزاد علی، چیف ایگزیکٹیو، مانٹریال ہولڈنگز اور ہیڈ آف مارکیٹنگ جرمنی نے ٹرافی پیش کی اورمیڈلز پہنائے۔
سوکا چمپئنز لیگ ونر سلووینیا، سوکا یورو چمپئن رومانیہ، دفاعی چمپئن جرمنی اور گروپ لیڈر ہنگری کی موجودگی میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دنیائے فٹبال کی ان عظیم ترین ٹیموں کے مقابلے میں اپنی اہلیت ثابت کی۔
یاد رہے کہ جرمنی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس میں انہیں 3-2سے شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں لیثرلیگز فٹبال کی ترقی کیلئے جو خدمات انجام دے رہا ہے اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ آ ئندہ سالوں میں پاکستان فٹبال ٹیم حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگی۔
پاکستان کے کھلاڑیوں میں جتنا پوٹینشل پایا جاتا ہے وہ قدرتی ہے جس کا بہتر استعمال کیا جائے اور انہیں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ٹیم کسی بھی ملک کیخلاف حیران کن کارکردگی نہ پیش کرسکے۔
قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں روس نے یونان کو 2-3اورپولینڈ نے مالدوا کو 1-4سے شکست دے کر فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
