
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کپتان کا اعلان کل متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کپتان کا اعلان کل متوقع ہے ،اظہر علی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد پر بوجھ ہلکا کرنے کے لیےٹیسٹ قیادت واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی دینے کے حق میں نہیں ہیں ۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور کامران اکمل کے نام بھی زیر بحث لائے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےسرفراز احمد کی قیادت کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی خود کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News