
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے (بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن) سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو گلابی رنگ سے رنگ دیا جائے گا جبکہ میچ سے قبل خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شریک ہوں گے۔
Lahore’s Gaddafi Stadium turning pink to create awareness about breast cancer. The stumps for the last #PAKvSL T20I are being branded in pink. All sponsors of the series have also changed their branding colours in the ground to pink.#PINKtober pic.twitter.com/1C5ZQcGwq7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2019
صرف یہی نہیں بلکہ صدرمملکت اس دوران پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے کپتانوں کو گلابی رنگ کے ربن بھی پہنائیں گے ،اس کے ساتھ ساتھ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی گلابی رنگ کی ربن باندھیں گے۔
اطلاعات ہیں کہ پی سی بی اسٹیڈیم میں آنے والے 12 ہزار شائقین کو گلابی ربن اور 750 گلابی شرٹس بھی تقسیم کرے گی۔
واضح رہے کہ بریسٹ کینسر سے آگاہی کا یہ دن ’پنک ڈے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے تاہم اب کرکٹ میں پنک ڈے منائے جانے کی یہ روایت پاکستان میں بھی قائم کی جارہی ہے۔
آج قومی ٹیم واٹ واش سے بچنے کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News