سری لنکن ٹیم کےدورہ پاکستان پربہت خوشی ہوئی ہے،سنگاکارا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان کماراسنگاکارا نےبھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےحق میں آوازبلند کردی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان کماراسنگاکارا نےبھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےحق میں آوازبلند کردی۔سنگاکارا کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کےدورہ پاکستان اورپذیرائی پربہت خوشی ہوئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بالآخراس ملک(پاکستان)میں انٹرنیشنل کرکٹ کومکمل طورپرواپس آنا ہے،میں وقت کےانتظارمیں ہوں اگرچانس ملا تومیں بھی کرکٹ بحالی میں اپناکردارادا کرنا چاہوں گا۔
واضح رہےکہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کانشانہ بننےوالی سری لنکن ٹیم میں سنگاکارا بھی شامل تھے۔ سابق کپتان ارجنارانا ٹنگا نےبھی بورڈ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں حد سےزیادہ سیکیورٹی پرتنقید کوغلط قراردیتےہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپورآوازاٹھائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News