
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں ٹی ٹونٹی میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی20 میچ کے بعد لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نےکہا کہ سری لنکن ٹیم نے ہم سے بہت اچھا کھیلا ہے، سری لنکن ٹیم نے باؤلنگ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے ماضی میں اچھا کھیلا ہے امید ہے اگلے میچوں میں دونوں کھلاڑی اچھا کھیلیں گے، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانا مشکل ہوتا ہے ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اگلے میچوں میں ٹیم کو جتوا سکتے ہیں۔
سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو بطور اوپنر کھلانا تھا جس وجہ سے فخر زمان کو ریسٹ کرایا، جو لڑکے ٹیم میں کھلائے ہیں ان کو پورا موقع دیا جائے گا اور شاداب ایسا باؤلر ہے جس نے ماضی میں اچھا کھیلا ہے۔
دوسری جانب باؤلر محمد حسنین نے کہا ہے کہ امید ہے مجھے ٹیسٹ میں بھی کھیلنے کا موقع ملے گا وہاب اور محمد عامر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے پہلی بار ہوم گراونڈ میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلا ہے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News